بارزانی کا دورہ ترکی، دو طرفہ تعلقات پر غور

عراقی کرد انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے گزشتہ روز انقرہ میں صدر عبداللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی جس میں عراق کی تازہ ترین صورت حال ، بحالی استحکام اور ایک نئے سیاسی دور کی ضرورت پر زور دیا گیا

129393
 بارزانی کا دورہ ترکی، دو طرفہ تعلقات پر غور

عراقی کرد انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے گزشتہ روز انقرہ میں صدر عبداللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ۔
وزیرا عظم ایردوان سے ملاقات میں عراق کی تازہ ترین صورت حال ، بحالی استحکام اور ایک نئے سیاسی دور کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
علاوہ ازیں ملاقات میں بحران زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کو ترکی کی جانب سے فراہم کردہ امداد سمیت ترکی اور عراق کی کرد انتظامیہ کے درمیان اقتصادی اور توانائی شعبوں کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
دریں اثنا، وزیر خارجہ احمد داود اولو نے بھی بارزانی سے ملاقات کی جس کے دوران عراق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دو طرفہ تعاون کے امکانات پر غورکیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں