داؤد اوعلو۔کیری ٹیلی فونک مذاکرات

وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو نے کل ٹیلی فون پر امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ بات کی اور انہیں ترکی کے اندیشوں سے آگاہ کیا

128347
داؤد اوعلو۔کیری ٹیلی فونک مذاکرات

اسرائیل کے غزہ پر حملے شدید ردعمل کے ساتھ انقرہ کی نظر میں ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو نے اس سلسلے میں کل ٹیلی فون پر امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ بات کی اور انہیں ترکی کے اندیشوں سے آگاہ کیا۔
مذاکرات میں داؤد اوعلو نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی وجہ سے انقرہ میں پیدا ہونے والے ردعمل کا ایک دفعہ پھر ذکر کیا۔
انہوں نے علاقے کے لئے انسانی امداد کے کاموں کے طریقے پر بھی بات چیت کی۔
دونوں وزراء نے عراق کے سیاسی حالات اور کریمیا کے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں