غزہ سے متعلق ایردوان کی سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری

وزیراعظم ایردوان نے فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ اور قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے فریقین سے کشیدگی میں اضافہ کرنے کے اقدامات سے گریز کرنےکی ضرورت پر زور دیا

127506
غزہ سے متعلق ایردوان کی سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری

اسرائیل کے غزہ پر حملوں سے متعلق وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ اور قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزارتِ اعظمیٰ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم ایردوان نے کل انطالیہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ دونوں رہنماوں نے سن 2012 میں طے پانے والے سمجھوتے پر عمل درآمد کرنے اور فوری طور پر فائر بندی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بات چیت کے دوران غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے فریقین سے کشیدگی میں اضافہ کرنے کے اقدامات سے گریز کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے علاقے میں فائر بندی کو جلد از جلد قائم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم ایردوان نے بعد میں قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماوں نے اسرائیل کے حملوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے عالمی برادری سے فوری طور پر اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں