ایردوان، اسرائیل اپنی جارحیت کو فی الفور بند کر دے

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مون سے ٹیلی فون پر اسرائیل کے حملوں کو فوری طور پر رکوانے کی اپیل کی ہے

126496
ایردوان، اسرائیل اپنی جارحیت کو فی الفور بند کر دے

وزیر اعظم ایردوان نے غزہ کے لیے ہنگامی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا فی الفور خاتمہ کرنے کی خاطر کسی بین الاقوامی تحریک پر فوری طور پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔
اس بات چیت میں حملوں کو رکوانے کا مطالبہ کرنے والے ایردوان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین سن 2012 میں طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے پر دوبارہ کار بند رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق جناب ایردوان نے گفتگو میں اس امر پر توجہ مبذول کروائی ہے کہ اسرائیلی حکومت صرف انصاف کے ساتھ کسی وسیع پیمانے کے حل تک پہنچ سکتی ہے۔
غزہ کو ہدف بنانے والے حملوں میں ابتک فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی یاد دہانی کروانے والے ایردوان نے بطور ترکی غیظ و غضب کا موجب بننے والے ان حملوں کی مذمت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں