اسرائیلی بربریت کا ننگا ناچ جاری ہے لیکن عالمی ادارے چپ ہیں:چیچک

ترک پارلیمانی اسپیکر جمیل چیچیک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مشرقِ وسطی کی سنگین صورت حال پر خاموش ہے لیکن ترکی اپنی آواز بلند کرنا جاری رکھے گا

126485
اسرائیلی بربریت کا ننگا ناچ جاری ہے لیکن عالمی ادارے چپ ہیں:چیچک

ترک پارلیمانی اسپیکر جمیل چیچیک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مشرقِ وسطی کی سنگین صورت حال پر خاموش ہے لیکن ترکی اپنی آواز بلند کرنا جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام اس وقت اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے جس سے ترکی اگر چاہے بھی تو متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
جناب چیچیک نے عالمی برادری کی بے حسی کی جانب توجہ دلواتےہوئے کہا کہ عراق میں مظلوم انسانوں کا خون ہوا اور وہاں کی عوام در بدر بھی ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورت حال ایک انسانی المیہ ہے کہ جہاں سب کے سامنے اسرائیلی بربریت کا ننگا ناچ جاری ہے لیکن کسی کی زبان پر اُف تک نہیں ہے ۔
جمیل چیچک نے مشرقِ وسطی کے مسائل حل کرنے کی ضرورت کاحوالہ دیتےہوئے کہا کہ صیہونی طاقت فلسطینو ں کا قتلِ عام کر رہی ہے جس کی عالمی اداروں کی طرف سے مذمت نہ کرنا قابلِ افسوس ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں