پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں: سی

یورپی یونین امور کے وزیر مولود چاوش اولو نے عالمی تنظیم برائے مہاجرین کی سربراہ میرا سیٹھی سے ملاقات کی جس کے دوران میرا سیٹھی نے بھی کہا کہ پناہ گزینوں کے حقوق کے معاملے میں ترکی نے کافی نمایاں کوششیں کی ہیں

123146
پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں: سی

یورپی یونین امور کے وزیر مولود چاوش اولو نے عالمی تنظیم برائے مہاجرین کی سربراہ میرا سیٹھی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں چاوش اولو نے کہا کہ پناہ گزین اور ان کے حقوق کے موضوعات پر ہم نے انتہائی حساس پالیسیاں اپنا رکھی ہیں۔
انہوں نے ملک میں موجود شامی پناہ گزینوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سےاس سلسلے میں ہمارا تعاون برقرار ہے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ سالوں میں ترکی سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔
اس موقع پر میرا سیٹھی نے بھی کہا کہ پناہ گزینوں کے حقوق کے معاملے میں ترکی نے کافی نمایاں کوششیں کی ہیں۔
سیٹھی نے قومی ترقیاتی پروگرام میں پناہ گزینوں اور ان سے وابستہ امور کو شامل کرنے پر حکومت ترکی کا شکریہ بھی اداکیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں