وزیر اعظم ایردوان: انتخابات کے لئے اجلاس کا آغاز

ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی جمہوریہ کے لئے سربراہ نہیں 'سٹیٹس کو ' کے لئے چوکیدار منتخب کرنے کا ہدف رکھتی ہیں:ایردوان

119045
وزیر اعظم ایردوان: انتخابات کے لئے اجلاس کا آغاز

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات کے لئے اجلاس کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے صدارتی امیدواری کے اعلان کے بعد پہلا اجلاس کل سامسون میں کیا۔
سامسون کی عوام سے خطاب میں حزب اختلاف کو قصوار ٹھہراتے ہوئےانہوں نے کہا کہ" ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی جمہوریہ کے لئے سربراہ نہیں 'سٹیٹس کو ' کے لئے چوکیدار منتخب کرنے کا ہدف رکھتی ہیں"۔
وزیر اعظم ایردوان نے تمام ووٹروں کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ عوام کی خدمت کے لئے بغیر کسی وقفے کے کام کرنا جاری رکھیں گے۔
ایردوان خطاب کے بعد افطاری میں بھی سامسون کی عوام کے ساتھ تھے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ نجات کے لئے جدو جہد کی طرح صدارتی انتخابات میں دوبارہ سامسون پہلا قدم ہو گا۔
افظاری کے بعد بھی وزیر اعظم ایردوان نے مختلف ملاقاتیں کیں ،وہ آج ارض روم میں عوام سے خطاب کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں