بتیس ترک ڈرائیوروں کی رہائی

عراق کے شہر موصل سے دس جون کو داعش تنظیم کی طرف سے اغوا کیے جانے والے بتیس ترک ڈرائیور گزشتہ روز رہا کر دیئے گئے

117005
بتیس ترک ڈرائیوروں کی رہائی

عراق کے شہر موصل سے دس جون کو داعش تنظیم کی طرف سے اغوا کیے جانے والے بتیس ترک ڈرائیور گزشتہ روز رہا کر دیئے گئے۔
عسکریت پسندوں کی جانب سے محمور کی سر حدی چوکی سے بیس کلومیٹر دور لائے جانے والے ان ترک ڈرائیوروں کا استقبال اربیل میں متعین ترک قونصل خانے کے حکام نے کیا ۔
بعد ازاں انہیں ضروری کاغذئی کاروائی مکمل کرتےہوئے اربیل پہنچایا گیا جہاں سے انہیں بذریعہ طیارہ شانلی عرفا روانہ کر دیا گیا ۔
ہوائی اڈے پر ان ڈرائیوروں کا استقبال شہر کے گورنر عزت الدین کوچک، میئر جلال الدین گووینج اور دیگر شخصیات نے کیا ۔
ہوائی اڈے پر اِن ڈرائیوروں کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے جن کی خوشی دیدنی تھی ۔
اس دوران وزیر خارجہ احمد داوداولو نے کہا کہ باقی ماندہ اننچاس ترک سفارتی اہلکاروں کی رہائی کےلیے بھی حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ اپنے شہریوں کی جان کا تحفظ کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے باقی شہری بھی جلد ہی صحیح سلامت وطن لوٹ آئیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں