بریز دعوت نامی فوجی مشقوں کا آغاز

بلغاریہ کی میزبانی میں ہونے والی ان مشقوں میں ترکی ،امریکہ، اٹلی، رومانیہ،یونان اور نیٹو حصہ لے رہےہیں جو کہ تیرہ جولائی تک جاری رہیں گی

117628
بریز دعوت نامی فوجی مشقوں کا آغاز

بریز دعوت نامی فوجی مشقوں کا آغاز مغربی بحیرہ اسود میں ہوا ۔
ہر سال کی جانے والی ان مشقوں کا مقصد مشترکہ تعاون اور پر خطر صورت حال میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہے۔
بلغاریہ کی میزبانی میں ہونے والی ان مشقوں میں ترکی ،امریکہ، اٹلی، رومانیہ،یونان اور نیٹو حصہ لے رہےہیں۔
ترکی ان مشقوں میں ایک آبدوز، ایک گن بوٹ،ایک جنگی بحری جہاز، سی این -235 فوجی کارگو طیارے ، مائن سوُیپِر کے ساتھ شامل ہے ۔
یہ مشقیں تیرہ جولائی کو ختم ہونگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں