بلدیہ بائیرام پاشا کا قافلہ برکت

استنبول کے علاقے بائرام پاشا کی بلدیہ کی مہم" اخوت کے رشتے سرحدوں سے پرے " کے تحت بوسنیا پہنچنے والے "قافلہِ برکت" نے ملک کے شمال مغربی شہر بیہاچ میں ایک دعوتِ افطار کا اہتمام کیا

116382
بلدیہ بائیرام پاشا کا قافلہ برکت

استنبول کے علاقے بائرام پاشا کی بلدیہ کی مہم" اخوت کے رشتے سرحدوں سے پرے " کے تحت بوسنیا پہنچنے والے "قافلہِ برکت" نے ملک کے شمال مغربی شہر بیہاچ میں ایک دعوتِ افطار کا اہتمام کیا ۔
شہر کے مرکزی میدان میں منعقدہ اس دعوت میں شہر کی ناظمِ اعلی عامرہ بابیچ اور بلدیہ بائیرام پاشا کے نائب میئر گوک خان بالیک اولو سمیت دو ہزار کے قریب شہریوں نے شرکت کی ۔
اس سلسلے میں یہ قافلہ بوسنیا کے دیگر شہروں میں بھی دعوتِ افطار کا اہتمام کرے گی ۔
واضح رہے کہ بلدیہ بائیرام پاشا نے نو سالہ عرصے میں نو مختلف ممالک میں تقریباً ایک ملین افراد کی روزہ کُشائی کا شرف حاصل کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں