ایردوان کی صدارتی امیدواری بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخی

صدر منتخب ہونے کی صورت میں ایردوان رمصطفٰٰی کمال اتاترک کے بعد سے لے کر اب تک طویل ترین قیادت کرنے والے سیاست دان ہوں گے:اے ایف پی

114385
ایردوان کی صدارتی امیدواری بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخی

ترکی کی جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو صدارتی امیدوار پیش کیا جانا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی فلیش خبر بن گیا۔
دنیا کے سرفہرست اخبارات نے ایردوان کی امیدواری کو اپنی شہ سرخی بنایا ہے۔
رائٹرز خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایردوان نے زیادہ طاقتور صدر کے کردار کے لئے امیدواری کا اعلان کیا ہے۔
فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ایردوان دو ٹرم تک صدر رہ سکیں گے اور یوں مصطفٰی کمال اتاترک کے بعد سے لے کر اب تک طویل ترین قیادت کرنے والے سیاست دان ہوں گے۔
جرمن جریدے دیر سپیگل نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدارتی امیدوار ایردوان صدر منتخب ہونے کی صورت میں زیادہ طویل عرصے تک ترک سیاست کی چوٹی پر رہیں گے۔
جریدے نے صدارت کے لئے کروائے جانے والے عوامی سروے میں بھی ایردوان کے سرفہرست ہونے پر زور دیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ صدارت کا عہدہ ترکی میں زیادہ تر ایک علامتی اہمیت کا حامل ہے لیکن وزیر اعظم ایردوان کے عوام کی طرف سے منتخب ہونے سے اس عہدے کو زیادہ وسیع اختیارات دئیے جانا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں