ایردوان - گل مذاکرات سے متعلق بشیر اطالائے کا جائزہ

نائب وزیراعظم بشر اطالائے نے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایردوان صدر منتخب کرلیے گئے تو جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو عبوری عرصے کے لیے وزیراعظم منتخب کیا جاسکتا ہے

111885
ایردوان - گل مذاکرات سے متعلق بشیر اطالائے کا جائزہ

نائب وزیراعظم بشر اطالائے نے وزیراعظم ایردوان کے صدر عبداللہ گل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جائزہ پیش کیا ہے۔
نائب وزیراعظم بشر اطالائے نے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک پروائیوٹ ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا ایردوان کے صدارتی امیدوار کھڑا ہونے اور صدر منتخب ہونے کی صورت میں درمیان عرصے کے لیے کس کے وزیراعظم منتخب کیے جانے کے فارمولے پر بھی غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایردوان صدر منتخب کرلیے گئے تو جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو عبوری عرصے کے لیے وزیراعظم منتخب کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ملک میں صدارتی نظام پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سن2015 میں ملک کے آئیں میں تبدیلی کی گئی تو پھر اس نظام پر عمل درآمد کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا اور صدر کو بھی کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو آئین کی حدود میں رہت ہوئے حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اب اس مسئلے کے حل کے لیے نیا روڈ میپ وضح کیا جا رہا ہے اور شائد نئے قوانین کو بھی وضح کیا جاسکے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں