ایردوان، دس اگست کا دن ایک اہم موڑ ثابت ہوگا

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں

111392
ایردوان، دس اگست کا دن  ایک اہم موڑ ثابت ہوگا

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کے ساتھ صدر کا انتخاب کیا جانے والا دس اگست کا دن ترکی کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔
ایردوان نے کل استنبول میں انجمن برائے مستقل صنعت کاراں و آجراں کی روایتی افطار پارٹی میں شرکت کی۔
"نئے ترکی کی نشاط کے لیے دس اگست کی تاریخ کے ایک انتہائی اہم موڑ ثابت ہونے" کا ذکر کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ " سرکار اور قوم کے درمیان دوری بالکل ختم ہو جائیگی، منتخب شدہ حکومت اور صدر، ترکی کو پائے کی تہذیبی سطح سے بھی آگے لے جائیں گے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں