داؤد اولوکی عراق سے متعلق ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری

داؤد اولو نے عراقی کُرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی اور عراق کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسامہ نجفئیے کے ساتھ کل ٹیلی فونک ملاقات کی

110541
داؤد اولوکی عراق سے متعلق ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اولو عراق میں درپیش حالات کے بارے میں ٹیلی فونک ڈپلومیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
داؤد اولو نے عراقی کُرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی اور عراق کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسامہ نجفئیے کے ساتھ کل ٹیلی فونک ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے حکام سے موصول معلومات کے مطابق داؤد اولو نے مسعود بارزانی کے ساتھ کُرد علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم نچریوان بارزانی کے دورہ ترکی اور عراق میں درپیش حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔
داؤد اولو نے عراق کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نجفئیے کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات میں انتخابات کے بعد عراق میں نئی پارلیمنٹ کے جلد از جلد کاروائی کا آغاز کرنے اور سیاسی عمل شروع ہونے کے موضوعات پر بات چیت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں