نیٹو کےتمام اراکین ترکی میں پیٹریاٹ سسٹم سے مطمین ہیں: داوداولو

نیٹو کی جانب سے ترکی میں نصب کیے جانے والے پیٹریاٹ دفاع سسٹم کے بارے میں کوئی منفی پہلو ابھر کر نہیں آیا ہے اس لیے کسی بحران کے منتظر عناصر سے اس قسم کے بحران کی توقع نہیں کرنی چاہیے

108020
نیٹو کےتمام اراکین ترکی میں پیٹریاٹ سسٹم سے مطمین ہیں: داوداولو

نیٹو کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے ترکی میں نصب کیے جانے والے پیٹریاٹ دفاع سسٹم کے بارے میں کوئی منفی پہلو ابھر کر نہیں آیا ہے اس لیے کسی بحران کے منتظر عناصر سے اس قسم کے بحران کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ داود اولو نے کل برسلز میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیوق کے تمام اراکین ترکی کو خاص طور شام اور عراق کیوجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں ترکی کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹریاٹ متحدہ امریکہ ، ہالنیڈ اور جرمنی کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں اور ابھی تک کسی بھی ایک ملک نے ترکی کے بارے میں اپنے کسی منفی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں