احسان اوعلو نے اپنی انقرہ کی مصروفیات کا آغاز کر دیا

ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے اپنی انقرہ کی مصروفیات کا آغاز کر دیا

108419
احسان اوعلو نے اپنی انقرہ کی مصروفیات کا آغاز کر دیا

ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے اپنی انقرہ کی مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے۔
احسان اوعلو عوامی تعاون حاصل کرنے کے لئے ٹوئر پر نکلے ہیں ، وہ دن بھر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے گریٹ یونین پارٹی کے چئیر مین مصطفی دستے چی کے ساتھ ملاقات کی۔
بند کمرے کی اس ملاقات کے بعد احسان اوعلو اور دستے جی نے پریس بیان دیا۔
مصطفی دستے جی نے کہا کہ " ہم ایک ایسا صدر چاہتے ہیں جو گرہ بندی سے دُور ہو"انہوں نے کہا کہ ہم مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں"۔
احسان اولو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات نہایت موثر اور تعمیری رہے۔
اس کے بعد احسان اوعلو ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی کے چئیر مین معصوم ترکیر کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
معصوم ترکیر نے بھی کہا کہ ہم عوام کے لئے کام کریں گے
صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے ریپبلکن پیپلز پارٹی اور اس کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ملاقات کی ۔
احسان اوعلو کی سیاسی پارٹیوں کے چئیرمینوں کے ساتھ ملاقاتیں دن بھر جاری رہیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں