وزیر اعظم ایردوان اور امریکی نائب صدر کے مذاکرات

نائب صدر جو بائڈن نے وزیر اعظم ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر غور کیا ہے

105089
وزیر اعظم ایردوان اور امریکی نائب صدر کے مذاکرات

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے امریکی نائب صدر جو بائڈن سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے ہیں۔
اس دوران دونوں سربراہان نے عراق میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی وطن واپسی کی خاطر مشترکہ طور پر کاروائیاں کرنے پر اتفاقِ رائے قائم کیا ہے۔
وزارت عظمی کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق سربراہان نے عراق سمیت علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے کسی فرقہ وارانہ فسادات کی جانب سرکنے پر خدشات کا اظہار کرنے والے وزیر اعظم ایردوان اور بائڈن نے ملکی سالمیت اور سیاسی یکجہتی کے تحفظ، انسداد دہشت گردی میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کی خاطر فی الفور کسی مفاہمتی حکومت کے قیام کی ضرورت پر توجہ مبذول کروائی ہے۔
مذاکرات میں عراق میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی زندہ سلامت وطن واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعظم ایردوان نے اس دوران بتایا ہے کہ ترکمان باشندوں کی اکثریت کے حامل علاقوں سمیت تمام تر ضرورت مندوں کو امدادی سازو سامان کی ترسیل بارہ جون سے جاری ہے۔
تقریباً 45 منٹ تک ہونے والی ٹیلی فون گفتگو میں وزیر اعظم ایردوان اور بائڈن نے خطے میں ترکی اور امریکہ کی مشترکہ کاروائیوں کے حوالے سے مطابقت کا اظہار کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں