ترکی: عراق کے لئے امدادی کاروائیاں جاری

سنجار کے بعد کرکوک میں بھی امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے

102906
ترکی: عراق کے لئے امدادی کاروائیاں جاری

ترکی کی وزارت اعظمٰی آفات و ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ AFAD عراق میں درپیش انسانی بحران کی وجہ سے علاقے میں امدادی کاروائیاں کر رہی ہے۔
اس وقت تک AFAD نے علاقے میں 41 ہزار افراد کے لئے خوراک کے پیکٹ ، ایک لاکھ 10 ہزار کمبل ، ایک ہزار 920 بستر ، 2 ہزار کچن سیٹ ، 12 ہزار 500 افراد کے لئے خیمے اور 2 لاکھ 17 ہزار 982 پیکٹ ادویات پہنچائی ہیں۔
وزارت اعظمٰی آفات و ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے علاقے سنجار میں امداد کی فراہمی کے بعد کرکوک میں بھی ضرورت مندوں کو انسانی امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ AFAD وزارت اعظمٰی کی کوآرڈینیشن میں ترکی ہلالِ احمر کی طرف سے بھی 17 کثیر المقاصد خیمے، 10 ہزار 848 عدد ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتلیں اور 9 لاکھ 6 ہزار 924 عدد بسکٹوں کے پیکٹ علاقے میں پہنچائے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق حالات کے مطابق AFAD کی انسانی امدادی کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں