ترکی: سفر حصار میں 36 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ازمیر کی تحصیل سفر حصار میں یونان کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 36 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا

95527
ترکی: سفر حصار میں 36 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل سفر حصار میں یونان کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 36 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سفر حصار میں ڈیوٹی پر موجود کوسٹل سکیورٹی بُوٹس نے خلیج دوعان بے کے کھلے سمندر میں ایک کشتی کو روکا۔
کنٹرول کے دوران کشتی سے شامی، افغانی اور نائیجیریا النسل 4 بچوں اور 9 عورتوں سمیت 36 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
کوسٹل سکیورٹی گارڈ نے تارکین وطن کو سفر حصار جینڈر میری ڈائریکٹریٹ پہنچا دیا ہے جہاں ان کے ہیلتھ کنٹرول کے بعد انہیں ازمیر پولیس ڈائریکٹریٹ فارنر ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں