ترکی ازبان بولنے والے ممالک کا پارلیمانی اجلاس

اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترک پارلیمانی اسپیکر جمیل چیچیک آذری دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے عبوری صدارتی فرائض آذری ہم منصب اوکتائے اسد اوف کے حوالے کریں گے

91961
ترکی ازبان بولنے والے ممالک کا پارلیمانی اجلاس

ترکی زبان بولنے والے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کا پانچواں اجلاس آذربائیجان میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترک پارلیمانی اسپیکر جمیل چیچیک آذری دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ہیں۔
اس اجلاس کا آغاز جناب چیچیک کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔
اپنے خطاب میں ترک قائد ایوان شرکا کو اس سلسلے میں ترکی کی ایک سالہ خدمات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
بعد ازاں جمیل چیچک اپنے عبوری صدارتی فرائض آذری ہم منصب اوکتائے اسد اوف کے حوالے کریں گے۔
ہنگری کا پارلیمان وفدبھی اس اجلاس میں بطور نگراں رکن کے شرکت کرےگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں