ترک قونصل خانے کے ملازمین کا غوا،ترکی کا شدید ردعمل

محکمہ خارجہ کے مطابق یہ مذموم حرکت قابلِ احتجاج ہے جس پر خاموش رہنا ممکن نہیں ہے لہذا حکومت ترکی یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وہ اس معاملے پر اقدامات ضرور اٹھائے گی

91727
ترک قونصل خانے کے ملازمین کا غوا،ترکی کا شدید ردعمل

دولت اسلامیہ برائے عراق و شام کی طرف سے عراقی شہر موصل میں متعین ترک قونصل خانے کے عملے کو اغوا کرنے پر ترکی نے شدید رد عمل کا اظہارکیا ہے ۔
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ مذموم حرکت قابلِ احتجاج ہے جس پر خاموش رہنا ممکن نہیں ہے لہذا حکومت ترکی یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وہ اس معاملے پر اقدامات ضرور اٹھائے گی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ تنظیم کے شر پسندوں نے موصل میں متعین ترک قونصل جنرل سمیت اننچاس ملازمین کو اغوا کررتے ہوئے شہر کے کسی دیگر علاقے میں منتقل کر دیا تھا ۔
دوسری جانب حکومت عراق ، اقوامِ متحدہ اور نیٹو کے تعاون سے اکتیس مغوی ترک ٹرک ڈرائیوروں کی بازیابی کےلیے بھی اپنی کوششیں صرف کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں