ترک فضائیہ دو جنگی مشقوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

ترکی کی میزبانی میں متوقع "اناطولیہ کے شاہین "مشقوں میں برطانیہ، اسپین ، قطر ، اُردن اور نیٹو حصہ لے رہے ہیں

92414
ترک فضائیہ دو جنگی مشقوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

ترک فضائیہ دو جنگی مشقوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ان مشقوں میں سے ایک ،سال 2014 کی دوسری "اناطولیہ کے شاہین ٹریننگ" ترکی کے ضلع قونیہ میں اور دوسری "نیٹو ٹائیگر میٹ " مشقیں کل جرمنی میں شروع ہو رہی ہیں۔
ترکی کی میزبانی میں متوقع "اناطولیہ کے شاہین "مشقوں میں برطانیہ، اسپین ، قطر ، اُردن اور نیٹو حصہ لے رہے ہیں۔
مشقوں کا ہدف متحدہ موومنٹ کے لئے تعلیمی درجے میں اضافہ کرنا اور معلومات اور تجربات کاتبادلہ کرنا ہے۔
مشقوں میں ٹرکش فضائیہ کے گیارہ F-4E 2020 فینٹم ، چالیس F-16 فائٹر شاہین، ایک ٹینکر طیارہ، مخبر طیارہ ، ایک CN-235 طیارہ اور ایک C-160 طیارہ شرکت کرے گا۔
جرمنی میں متوقع نیٹو ٹائیگر مشقوں میں ترکی کے علاوہ 10 ممالک اور نیٹو کے عناصر شرکت کریں گے۔
مشقوں میں ترکی کے پانچ F-16 فائٹر طیارے حصہ لیں گے اور ان مشقوں کا مقصد نیٹو کی مشترکہ موومنٹ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں