موصل میں یرغمال بنائے جانے والے 31 ترک ٹرک ڈرائیور رہا

عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و الشام نے یرغمال بنائے جانے والے 31 ترک ٹرک ڈرائیوروں کو رہا کر دیا ہے ۔

92747
 موصل میں یرغمال بنائے جانے والے 31 ترک ٹرک ڈرائیور رہا

عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و الشام نے یرغمال بنائے جانے والے 31 ترک ٹرک ڈرائیوروں کو رہا کر دیا ہے ۔
انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ انجمن کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ چیتن نوح اولو نے کہا ہے کہ مغوی ترک ٹرک ڈرائیوروں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ہم مسلسل ان کے ساتھ رابطہ قائم کیے ہوئے ہیں ۔ٹرکوں میں موجود سامان کی حواکگی کے بارے میں بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سامان اتارنے کے بعد وہ عراق سے واپس آ جائیں گے لیکن فی الحال ان کی واپسی کی قطعی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں