ایرانی صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدارت میں عشائیہ

صدر گل، دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات خطے میں استحکام، ترقی اور امن کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے

88851
ایرانی صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدارت میں عشائیہ

صدر عبداللہ گل نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اعزاز میں کل شام ایک عشائیہ دیا۔
صدر گل نے کہا ہے کہ "ہمارے قدرتی اور انسانی وسائل کو اختلافات کے بجائے ، ترقی اور خوشحالی میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے کے نقطہ نظر اور سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ "
جناب گل نے عشائیے سے قبل اپنے اعلانات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو قریبی ڈائیلاگ کے ذریعے کسی صحت مندانہ زمین پر آگے بڑھایا جانا خطے میں امن و امان کے قیام کے لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ " ہمارےمشترکہ اقدامات، نسلی و مذہبی بنیادوں پر تفریق بازی کی چالوں کے خلاف ایک طاقتور جواب کی حیثیت رکھیں گے۔"
علاقے کی صورتحال کا بھی ذکر کرنے والے گل نے کہا کہ"شام کے المیہ کا فی الفور خاتمہ، عراق میں استحکام کا قیام، دہشت گردی کے خطرات اور مہاجرین کے مسائل کو دور کرنا، تنازعہ فلسطین کو مشرق وسطی کے سلسلہ امن کے دائرہ کار میں منصفانہ اور پائدار حل تک پہنچایا جانا ہم سب کی مخلصانہ اور تعمیری خدمات کے ساتھ ممکن بن سکتا ہے۔"
مہمان صدر روحانی نے بھی اس موقع پر کہا کہ ایران اور ترکی علاقائی امور میں بھاری اسلامی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطے کی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی کا وسیلہ بن سکتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں