ایرانی صدر کا ترکی کا دورہ

دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت متعدد عالمی اور علاقائی معاملات پر غور کیا جائیگا

87604
ایرانی صدر کا ترکی کا دورہ

صدرِ ایران حسن روحانی ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔
حسن روحانی کے دورے کا ایجنڈہ کافی وسیع ہے۔
اولین طور پر باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر غور کیا جائیگا، جبکہ دیگر معاملات میں توانائی اور شام سمیت خطے کی تازہ صورتحال پیش پیش ہیں۔
صدر منتخب ہونے کے بعد سے مغربی ملکوں کے ساتھ تعلقات میں نرمی لانے میں کامیاب ہونے والے ایرانی صدر روحانی اب کی بار کلیدی اہمیت کی حامل فائلوں کے ہمراہ ترکی آئے ہیں۔
ایوانِ صدارت میں صدر عبداللہ گل روحانی کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کریں گے۔
باہمی تجارتی امور اور حجم میں سرعت سے گراوٹ کا انقرہ اور تہران بڑی توجہ سے جائزہ لے رہے ہیں۔
دونوں ملک باہمی تجارتی ہدف کو تیس ارب یورو تک بڑھانے کے متمنی ہیں۔
مذاکرات میں قدرتی گیس کی تجارت میں نرخوں کا تعین اور علاقائی تجارتی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا جائیگا۔
روحانی اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی زیر ِ صدارت اعلی سطحی حکمتِ عملی تعاون کونسل کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر جامع طور پر غور کیا جائیگا۔
سیاسی ایجنڈے میں شام کی فائل بھی شامل ہے۔
دونوں ملکوں کے انتہائی مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے والے شام کے معاملے میں ترکی ، "بلا اسد اور اپنے ہاتھ خون میں نہ رنگنے والی انتظامیہ " سمیت شام کے ساتھ امن کے دوبارہ قیام کے حوالے سے نظریات کو پیش کرے گا۔
مذاکرات میں مصر اور اسرائیل ۔ فلسطین تنازعات پر بھی غور کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں