ٹرکش ائیر لائنز نے کراچی کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں

استنبول۔کراچی پرواز دینے والے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے، مسلح حملے کا نشانہ بننے والے ائیر پورٹ کے لئے پروازیں ملتوی ہونے پر ، پرواز کرنے سے تھوڑی دیر بعد واپس لوٹ آئے

88034
ٹرکش ائیر لائنز نے کراچی کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں

پاکستان کے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلح حملے کی وجہ سے ٹرکش ائیر لائنز نے کراچی کے لئے اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
استنبول۔کراچی پرواز دینے والے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے، مسلح حملے کا نشانہ بننے والے ائیر پورٹ کے لئے پروازیں ملتوی ہونے پر ، پرواز کرنے سے تھوڑی دیر بعد واپس لوٹ آئے۔
اتاترک ائیر پورٹ سے شام 9 بجے پرواز کرنے والا TK708 طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلح حملے کے بعد پروازوں کے ملتوی ہونے پر ترکی کے ضلع سیواس کے قریب سے واپس لوٹ آیا۔
طیارے نے اتاترک ائیر پورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی اور مسافروں سے جنہوں نے خواہش کا اظہار کیا انہیں ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔
کراچی سے استنبول کے لئے شام 5 بجکر 40 منٹ پر متوقع پرواز کو بھی ملتوی کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ ٹرکش ائیر لائنز کی انٹر نیٹ سائٹ پر شائع کردہ بیان میں 8 اور 9 جون کو استنبول سے کراچی کے لئے پروازوں کو دو طرفہ شکل میں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اعلان میں مسافروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ائیر پورٹ جانے سے پہلے ٹرکش ائیر لائنز کے 444 0 849 نمبر کے کال سینٹر یا انٹر نیٹ سائٹ سے پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں