صدر روحانی کا ایوان صدارت میں خیر مقدم

دونوں صدور نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دینے کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا ہے

88305
صدر روحانی کا ایوان صدارت میں خیر مقدم

صدرِ ایران حسن روحانی حالیہ دور کے اہم ترین دورے کے لیے ترکی تشریف لائے ہیں۔
حسن روحانی کے دورے کا ایجنڈہ کافی وسیع ہے۔
ایرانی صدر کلیدی اہمیت کی حامل فائلوں کے ہمراہ ترکی تشریف لائے ہیں۔
روحانی کے دورہ ترکی میں سات وزراء ان کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
ایوانِ صدارت میں صدر عبداللہ گل نے روحانی کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ جس کے بعد دونوں صدور نے بلمشافہ مذاکرات کیے۔بعد ازاں بین الاوفود مذاکرات کے اختتام پر ترکی ۔ ایران تعاون معاہدے پر دستخظ کیے جائینگے۔
اس تقریب کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کیا جائیگا۔
روحانی بعد میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے ساتھ ایک اموری کھانے پر یکجا ہوں گے۔
دونوں سربراہان اعلی سطحی حکمت عملی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعلقات پر جامع طور پر غور کریں گے۔
آج شام صدر عبداللہ گل مہمان صدر روحانی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں