احمد یلدیز کو وزیراعظم کا مشیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا

وزیراعظم ایردوان کے سیاسی امور کے مشیر اعلیٰ کے طور پر سرائیو میں ترکی کے سفیر احمد یلدیز کو مقرر کیا گیا ہے۔ سفیر احمد یلدیز اپنے نئے فرائض یکم جولائی کو سنبھالیں گے

86815
احمد یلدیز کو وزیراعظم کا مشیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا

احمد یلدیز کو وزیراعظم کا مشیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے۔
2012 ء سے اب تک مشیر ِ اعلیٰ کے طور پر فرائض ادا کرنے والے نجاتی بیگالی کو پراگ میں ترکی کا سفیر متعین کیے جانے کے بعد ان کی جگہ جس سفیر کو مقر رکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم ایردوان کے سیاسی امور کے مشیر اعلیٰ کے طور پر سرائیو میں ترکی کے سفیر احمد یلدیز کو مقرر کیا گیا ہے۔
سفیر احمد یلدیز اپنے نئے فرائض یکم جولائی کو سنبھالیں گے۔
ترکی کے قاہرہ میں موجود سفیر حسین آونی بوتسالی ماہ فروروی 2013 سے سرائیو میں اور سرائیو میں ترکی کے سفیر احمد یلدیز کو قاہرہ میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
سفیر حسین آونی بوتسالی مصر میں برپا ہونے والے فوجی انقلاب کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے پر قاہرہ سےواپس بلوالیے گئے تھے۔
سفیر بوتسالی کو پیر س میں ترکی کے یونیسکو میں مستقل سفیر کے طور پر متعین کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں