افغانستان: ہلاک شدہ ترکوں کی میتیں روانہ کر دی گئیں

یاد رہے کہ افغانستان میں ایک پولیس اکیڈمی کی تعمیر پر مامور ترک ملازمین کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی جس میں سوار تین ترک باشندے ہلاک ہو گئے تھے

83594
افغانستان: ہلاک شدہ ترکوں کی میتیں روانہ کر دی گئیں

افغانستان میں بم حملے میں ہلاک ہونے والے تین ترک باشندوں کی میتیں ترکی روانہ کر دی گئی ہیں۔
یہ میتیں کابل سے ٹرکش ایئر لائنز کی ایک پرواز کے ذریعے استنبول لائی گئیں۔
دوسری جانب بم حملے میں زخمی ہونے والے احمد شاہین اولو کا علاج افغانستان میں جاری ہے کہ جن کی جسمانی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ افغانستان میں ایک پولیس اکیڈمی کی تعمیر پر مامور ترک ملازمین کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی جس میں سوار تین ترک باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان میں خاص کر تجارتی و تعمیراتی سمیت دیگر شعبوں میں پانچ ہزار کے لگ بھگ ترک کام کر رہے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں