ٹرکش ائیر لائنز نے مونٹرئیل کے بھی پروازیں شروع کر دیں

ٹرکش ائیر لائنز نے ٹورنٹو کے بعد کینیڈا کے شہر مونٹرئیل کے لئے بھی پروازوں کا آغاز کر دیاہے

82809
ٹرکش ائیر لائنز نے مونٹرئیل کے بھی پروازیں شروع کر دیں

ٹرکش ائیر لائنز نے ٹورنٹو کے بعد کینیڈا کے شہر مونٹرئیل کے لئے بھی پروازوں کا آغاز کر دیاہے۔
مونٹرئیل پرواز سے ٹرکش ائیر لائنز کی انتظامی کمیٹی کے رُکن اسماعیل گیرچیک کی قیادت میں مدعوین کا ایک گروپ بھی کینیڈا گیا ہے۔
گیرچیک نے تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ "ہم ترکی اور کینیڈا کے درمیان دوستی کو تقویت دینے والے ایک اور پُل کا اضافہ کر رہے ہیں۔ٹرکش ائیر لائنز کی حیثیت سے ہم کینیڈا کے ایک اور شہر کے لئے پرواز کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں کردار ادا کرنے سے نہایت درجہ خوش ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرکش ائیر لائنز مونٹرئیل کے لئے ہفتے میں تین دن پرواز کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں