کرغزستان کے صدرکی صدر عبداللہ گل کیساتھ ملاقات

کرغزستان کے صدر الماز بیگ عطام بائیف نے بودروم میں ترکی زبان بولنے والے ممالک کے چوتھے اجلاس میں شرکت سے قبل انقرہ میں صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی ۔

82328
   کرغزستان کے صدرکی صدر عبداللہ گل  کیساتھ ملاقات

 

کرغزستان کے صدر الماز بیگ عطام بائیف نے بودروم میں ترکی زبان بولنے والے ممالک کے چوتھے اجلاس میں شرکت سے قبل انقرہ میں صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کے بعد انھوں نےترکی کرغزستان اعلی سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ کرغزستان تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ،اقتصادی ،فوجی، تجارتی ،ثقافتی اور تعلیمی شعبے میں تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ اسوقت کرغزستان کیساتھ تجارتی حجم 426 میلین ڈالر ہے ۔ ہم اس حجم کو 2015 تک ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں