ایردوان۔پوٹین ٹیلیفون بات چیت

وزیر اعظم ایردوان س بات چیت میں صدر پوٹین پر واضح کیا کہ ایردوان نے کریمیا ئی تاتاروں کے حقوق کے تحفظ کو ترکی کے لیے اہم قرار دیتےہوئے کہا کہ کریمیائی تا تاروں کے حقوق اور ان کے تشخص کے تحفظ کا جائزہ لینے کےلیے مذاکرات کا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے

77772
ایردوان۔پوٹین ٹیلیفون بات چیت

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
بات چیت میں یوکرین کے صدارتی انتخابات اور دیگر عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرا عظم ایردوان نے یوکرین کے انتخابی نتائج پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے اختلافات کو سیاسی گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔
جناب ایردوان نے کریمیا ئی تاتاروں کے حقوق کے تحفظ کو ترکی کے لیے اہم قرار دیتےہوئے کہا کہ کریمیائی تا تاروں کے حقوق اور ان کے تشخص کے تحفظ کا جائزہ لینے کےلیے مذاکرات کا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعظم ایردوان نے صدر پوٹین کو مشورہ دیا کہ اس سلسلے میں کریمیائی تاتار لیڈر مصطفی عبدالجمیل کریم اولو پر سے پابندی ہٹانے اور تاتار اسمبلی کے اسپیکر رفعت چوباروف سے ملاقات کرنا کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔
دونوں رہنماوں نے مسئلہ شام پر بھی غورکیا ۔
وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ ترکی شام میں جاری خون ریزی رکوانے کا خواہاں ہے جبکہ دوسری جانب موجودہ شامی انتظامیہ ،اقتدار پر قابض رہنے کے لیے بنیاد پرست دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں مصروف ہے جس کے لیے ہمیں فوری طور پر اقدادامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں