فریڈم فلوٹیلا: چار اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

ترکی کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوج کے چار سابق کمانڈروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے

74632
فریڈم فلوٹیلا: چار اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

ترکی کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوج کے چار سابق کمانڈروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ان کے خلاف 2010میں ترکی کے غزہ جانے والے امدادی بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے الزام میں ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
یاد رہےکہ اس حملے میں نو ترک رضا کار جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کے مطابق استنبول کی عدالت نے حکام کو اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل گابی اشکن زئی اور تین دوسرے سابق کمانڈروں کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترک عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب ترکی اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ چار سال سے جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک مصالحتی معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کے بعد سے سفارتی اور سیاسی تعلقات منقطع ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں