ترک بحری بیڑے کا دورہ خیر سگالی

خیر سگالی کے اس بیڑے نےجنوبی افریقہ کے قریب اپنے مسلح دفاعی نظام کا تجربہ کیا

68490
ترک بحری بیڑے کا دورہ خیر سگالی

ترک فریگیٹ بارباروس سے وابستہ بحری بیڑے کا خیر سگالی دورہ افریقہ جاری ہے۔
ان بحری جہازوں نے جنوبی افریقہ کے ساحلی علاقے اوور برگ میں اپنے مسلح دفاعی نظام کا تجربہ کیا ۔
ترک انجینیئروں کی کاوش اور استنبول کے شپ یارڈ میں تیار کیے جانے والے حیبلی ادا کارویٹ اور ہارپون نے خود پر نصب ریم نامی میزائل کو نشانے پر داغا۔
ترک بحری جہاز حیبلی اداہ سے داغے گئے اس میزائل نے فی گھنٹہ ۷٥٥ کلومیٹر کی رفتار سے اپنے مقرر کردہ ہدف کو نشانہ بنایا ۔
ترک بحری جہازوں اوروچ رئیس اور ہارپون سمیت پوپائے نے اپنے ہدف کے نزدیک آتے ہوئے میزائل داغے۔
اوروچ ریئس سے داغے جانے والے سی سپیرو نامی میزائل نے جہاز سے سترہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اپنے ہدف کو فضا میں بخوبی نشانہ بنایا ۔
اوروچ رئیس نے فی گھنٹہ ٤۳ کلومیٹر کی رفتار سے آڑھی ترچھی حرکات کے ذریعے ایک گن بوٹ کو سی سپیرو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ۔
ترک بحری بیڑے کے جدید تری جہاز گیدیز نے بھی ایس ایم ون اور ای ایس ایس ایم میزائلوں کا تجربہ کیا ۔
دونوں میزائیلوں نے بھی اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں