سانحہ صوما: ہلاک شدگان کی تعداد دو سو چوراسی ہو گئی

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدز نے آج صبح صوما کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے 284 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

68207
سانحہ صوما: ہلاک شدگان کی تعداد دو سو چوراسی ہو گئی


توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدز نے آج صبح صوما کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے 284 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
تانر یلدز نے کہاکہ امدادی کاروائیوں میں ایک بڑی ٹیم شامل ہے اور 2 مختلف مقامات سے کان کے اندر پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
منگل کے روز پیش آنے والے سانحے کے بعد کان میں امداد کے منتظر کان کنوں کو نکالنے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
کل استنبول سے لائے جانے والے ایک دیو ہیکل ائیر ایگزاسٹر کے ساتھ کان میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ کو خارج کیا گیا۔
زہریلی گیس کے اخراج کے بعد امدادی کاروائیوں کو کان کے مرکزی دروازے سے شروع کیا گیاہے۔
کان کنوں کے کنبے اور عزیز و اقارب بھی کان سے باہر منتظر بیٹھے ہیں۔
اس دوران ہلاک ہونے والوں کے پوسٹم مارٹم کے بعد ان کان کنوں کی موت کا سبب کاربن مونو آکسائیڈ بتایا گیاہے۔
طبّی اور شناخت کی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے جنازوں کو ان کے کنبوں کے حوالے کر دیا گیاہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کے لئے صوما کی مرکزی جامع مسجد میں دعا اور میلاد کا اہتمام کیا گیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں