یورپی عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے:ترکی

محکمہ خارجہ کے مطابق، یورپی عدالت کا قبرص کے حوالے سےکیا جانے والا فیصلہ انصاف کے تقاضو ں کو پورا کرنے سے قاصر ہے

66892
یورپی عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے:ترکی

وزارت خارجہ نے یورپی حقوق انسانی کی عدالت کی طرف سے مسئلہ قبرص کے حوالے سے ترکی کو ہرجانے کی ادائیگی کا پابند بنانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق، یورپی عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کے تقاضو ں کو پورا کرنے سے قاصر ہے ۔
بیان میں واضح کیاگیا ہے یورپی عدالت کے اس فیصلے سے جزیرے کے سیاس حل کی تلاش کےلیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہرجانے کی ادائیگی کا یہ فیصلہ حقائق سے دور اور غیر منصفانہ ہے ۔
حکومت ترکی نے بیان میں اس بات کے عزم کا بھی اظہار کیا کہ ترکی مسئلہ قبرص کے حل کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں