اُردن میں شام کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد ہوا

داؤد اولو اُردن کے وزیر اعظم عبداللہ انصور کے ساتھ ملاقات کے بعد زاتاری کیمپ پہنچے جہاں انہوں نے دیگر وزراء کے ہمراہ کیمپ کا جائزہ لیا

62412
اُردن میں شام کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد ہوا

شام کے ہمسایہ ممالک کے وزراء کا اجلاس اُردن  میں ہو ا ۔

اسد انتظامیہ کے ظلم و ستم کی وجہ سے گھر سے بے گھر ہونے والے شامیوں کی تعداد سال کے آخر تک اندازاً  ساڑھے 6 ملین  تک پہنچ گئی ہے۔

ان مہاجرین کو پناہ دینے والے ہمسایہ ممالک کی ذمہ داریوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وجہ سے اُردن کے زاتاری مہاجر کیمپ میں شامی مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک یعنی ترکی ، عراق، مصر اور لبنان کی شرکت سے ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔

اجلاس میں وزیر خارجہ احمد داؤد اولو ترکی کی نمائندگی کی۔

داؤد اولو اُردن کے وزیر اعظم عبداللہ انصور کے ساتھ ملاقات کے بعد زاتاری کیمپ پہنچے جہاں انہوں نے کیمپ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ممالک کا پہلا اجلاس 4 ستمبر 2013 کو جنیوا میں ہوا ، دوسر ا رواں سال کے ماہِ جولائی میں ترکی کے شہر عرفا کے ہاران کنٹینر سٹی میں منعقد ہوا تھا۔

زاتاری کیمپ میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار شامی پناہ گزین موجود ہیں  تاہم حقیقت میں یہ تعداد کافی زیادہ بلند بتائی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں