ترکی: یوکرائن میں واقعات کی مذّمت

ہمیں ،اوڈیسا میں پیش آنے والے واقعات اور خاص طور پر اس افسوسناک واقعے کے ملک کی کشیدہ فضاء کو مزید خراب کرنے پر گہری تشویش ہے: وزارت خارجہ

62400
ترکی: یوکرائن میں واقعات کی مذّمت

ترکی کی وزارت خارجہ نے یوکرائن کے شہر اوڈیسا میں مخالف گروپوں کے درمیان تشدد کے واقعات کی اور لیبر یونینوں کی عمارتوں میں لوٹ مار کر کے کثیر تعداد میں افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہر میں 2 مئی کے واقعات کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ  ہمیں ،اوڈیسا میں پیش آنے والے  واقعات اور خاص طور پر اس افسوسناک واقعے کے ملک کی کشیدہ فضاء کو مزید خراب کرنے پر گہری تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم ایک دفعہ پھر اس پہلو پر زور دیتے ہیں کہ ملک کے تمام طبقوں کو اپنے نقطہ ہائے نظر اور مطالبات کو جمہوری طریقوں اور پُر امن ماحول میں بیان کرنا چاہیے اور غیر قانونی اور عوامی نظم و نسق کے منافی اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ہم ہر ایک کو اعتدال اور عقل سلیم سے کام لینے کی دعوت دیتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں