بان کی مون کی سلامتی کونسل کو دوسری رپورٹ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام میں بین الاقوامی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کے خلاف ضروری اقدامات کرنا چاہئیں: بان کی مون

61092
بان کی مون کی سلامتی کونسل کو دوسری رپورٹ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام میں بین الاقوامی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کے خلاف ضروری اقدامات کرنا چاہئیں"۔

بان کی مون نے دو ماہ قبل ،شام کو بلا تعطل انسانی امداد پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے، سلامتی کونسل کے منظور کردہ فیصلے سے متعلق کونسل کو اپنی دوسری رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں بان نے کہا ہے کہ جھڑپوں میں کسی بھی فریق نے سلامتی کونلا کے فیصلے میں کئے مطالبوں کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فریقین نے شام کے اندرونی حصوں میں انسانی امداد کی رسائی کو آسان نہیں بنایا بلکہ اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔اس کے علاوہ سرحدوں سے ملک کو امداد پہنچانے کے موضوع کی شرائط کو بھی ضروری شکل میں پورا نہیں کیا گیا۔

بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں 3.5 ملین افراد بنیادی ضروریات اور خوراک تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی شرائط ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہیں اور فریقین نے زیر محاصرہ علاقوں سے محاصرہ اٹھانے کے مطالبات کو بھی پورا نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں