ترکی میں صدارتی انتخابات 10 اگست کو ہوں گے

ہائی الیکشن کمیشن نے پہلی بار ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

60762
ترکی میں صدارتی انتخابات 10 اگست کو ہوں گے


صدارتی انتخابات کی تاریخ نے قطعی شکل اختیار کر لی ہے۔
اس کے مطابق دس اگست بروز اتوار عوام ووٹ ڈالے گی۔
ہائی الیکشن کمیشن نے پہلی بار عوام کی طرف سے منتخب کیے جانے والے صدر کے لیے دس اگست کے روز پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قرار داد کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔
بیرون ملک مقیم ترک شہری 31 جولائی اور تین اگست کے درمیانی عرصے میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
اگر پہلے مرحلے میں کوئی نتیجہ حاصل نہ کیا جا سکا تو پھر دوسرا مرحلہ 24 اگست بروز اتوار منعقد ہو گا۔
اس کی رو سے ترک تارکین وطن 17 تا 20 اگست اپنے اپنے قیام کردہ ملک میں متعین کردہ مقامات پر ووٹ دے سکیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں