ترکی کے مہتر بینڈ نے اسلام آباد میں اپنے فن کا

متعدد غیر ملکی سفیروں نے کانسرٹ میں شرکت کی اور "جیوے جیوے پاکستان " کے ترانے نے دیکھنے والوں سے بھرپور داد حاصل کی

60606
ترکی کے مہتر بینڈ نے اسلام آباد میں اپنے فن کا

ترکی سے استنبول حربئیے فوجی عجائب گھر اور ثقافتی سائٹ کمانڈ سے منسلک مہتر ٹیم نے 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے دارالحکومت اسلام آباد میں کانسرٹ دئیے۔
سب سے پہلے ٹیم نے صدارتی پیلس کے سامنے منعقدہ تقریبات میں واحد غیر ملکی ٹیم کی حیثیت سے اپنےفن کا مظاہرہ کیا اور اس کے بعد اسلام آباد میں ترکی کے سفارت خانے کے باغیچے میں ترانوں کی دُھنیں بجائیں اور ترانے گائے۔
متعدد غیر ملکی سفیروں نے کانسرٹ میں شرکت کی اور "جیوے جیوے پاکستان " کے ترانے نے دیکھنے والوں سے بھرپور داد حاصل کی۔
خاص طور پر پاکستانی شائقین کی فرمائش پر مہتر بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کو تین دفعہ بجایا۔
دوسری طرف یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ پاکستان ممنون حسین کی طرف سے متعدد فوجی اہلکاروں ملکی و غیر ملکی سیاست دانوں کو اعلٰی خدمت کے تمغوں سے نوازا۔
پاکستان میں ترکی کے سابقہ سفیر بابر حزلان کو بھی ہلالِ پاکستان میڈل سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر بابر حزلان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ آگے کی طرف جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں