پاکستان پریس اٹیچی کی رہائش گاہ پر منی مینگو فیسٹویل

مینگو فیسٹویل ترکی اور پاکستان  کے درمیان سفارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کو یکجا کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے  اور ترک سارا سال اس مینگو فیسٹویل   کے منتظر رہتے ہیں

1673163
پاکستان  پریس اٹیچی کی رہائش  گاہ پر منی مینگو فیسٹویل

ترکی  میں ہر سال سفارت خانہ پاکستان  کے زیر  اہتمام ماہ اگست یا ماہ ستمبر میں  بڑے  پیمانے پر مینگو فیسٹول کیا جاتا ہے  لیکن گزشتہ سال     کویڈ-19 کی وجہ سےاسے منعقد نہ کیا جاسکا  تاہم اس سال   سفارتخانہ پاکستان میں پریس اٹیچی کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے  والی ہر دلعزیز  شخصیت عبدل اکبر نے اپنی رہائش گاہ پر منی مینگو فیسٹول کا اہتمام کیا۔

اس منی  مینگو فیسٹول میں زیادہ تر صحافیوں اور سفار خانہ پاکستان کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

اپنی رہائش گاہ پر    پاکستان  سفارتخانہ کے پریس اٹیچی   جناب عبدل اکبر  اور ان کی اہلیہ  نے تمام  مہمانوں کا فردا ًفردا ًبڑی خوشدلی  سے استقبال کیا ۔

مہمانوں کی آمد پر سب سے پہلے  مہمانوں کی تواضع مینگو  ملک شیک  اور مینگو  لسی سے کی گئی۔

 بعد میں  مہانوں کو  مینگوز اور مینگوز سے  بنی  ہوئی سویٹ ڈشیز پیش کی گئیں۔

علاوہ ازیں  عبدل اکبر نے مہمانوں کے لیے  بریانی اور دیگر پاکستانی کھانوں پر مشتمل عشایہ  کا بھی اہتمام کررکھا تھا ۔ اس عشائیہ میں  مینگوز  سے تیار کردہ سلاد  اور مینگوز کی دیگر اقسام کو بھی بڑے خوبصورت انداز میں  پیش کیا گیا ۔

ترک صحافی پاکستانی مینگوز  کی لذت اور  پاکستانی کھانوں  سے خوب لطف انداز ہوئے  اور جلد ہی بڑے پیمانے پر انقرہ میں مینگو فیسٹویل کی رونقیں بحال ہونے  کی تمنا ظاہر کی۔

مینگو فیسٹویل ترکی اور پاکستان  کے درمیان سفارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کو یکجا کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے  اور ترک سارا سال اس مینگو فیسٹویل   کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ اس مینگو فیسٹویل  میں ان کو مینگوز کی مختلف  اقسام سے لطف اندوز ہونے کا موقع  میسر آتا ہے ، جسے  پاکستان مینگو  ڈپلومیسی   کا نام بھی دیا جاتا ہے کیونکہ  پاکستان ہی سے بڑی تعداد میں ترک اعلیٰ حکام اور ممتاز شخصیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے  مینگوز تحفے کے  طور پر بھی پیش  کیے جاتے ہیں   جس  سے وہ پاکستان اور پاکستانی مینگوز کی میٹھاس  اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں