پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں گزشتہ سات سالوں سے  بڑی باقاعدگی  سے منعقد  ہوتا چلا آرہا ہے اور   لوگ بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں شرکت  کرکے  پاکستان کے مینگوزسے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ویڈیو کے لیے کلک کیجیے

1244390
پاک ترک  تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ   میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی  کی رہائش  گاہ پر  گزشتہ سات سالوں کی روایت پر  عمل درآمد کرتے ہوئے امسال بھی  مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔

سفیر پاکستان کی رہائش گاہ کے لان کی راہداری  پر سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی نے تمام  مہمانوں کا استقبال فرداً فرداً  کیا۔

یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں گزشتہ سات سالوں سے  بڑی باقاعدگی  سے منعقد  ہوتا چلا آرہا ہے اور   لوگ بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں شرکت  کرکے  پاکستان کے مینگوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔  اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔

سفیر پاکستان  کے ریذیڈنٹس کے لان کو  پاکستان  کے قومی پرچم کے رنگ کے غباروں سے  سجایا گیا تھا اور لان میں پاکستان سے متعلق  تصاویر  کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد  سائیرس سجاد قاضی  ، متعدد  ترک اراکین پارلیمنٹ اور   مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان    محمد  سائیرس  سجاد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   جس طرح  پھلوں کا بادشاہ  مینگو میٹھا ہے  بالکل اسی طرح پاک ترک تعلقات    میں اس میٹھاس کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ آپ سب لوگ مینگو کے کنگ آف فروٹ ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور آج آپ خود مینگوز کی لذت سے آشنا بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم "پھلوں کا بادشاہ" کہتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا پانچواں بڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا ۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم ،  پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا۔اس موقع پر مہمانوں کی تواضع  بریانی  اور دونر  سے بھی کی گئی۔  

اس موقع پر سفیر پاکستان   جناب  محمد سائرس سجاد  قاضی نے ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  آپ سب لوگ مینگو کے کنگ آف فروٹ ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور آج آپ خود مینگوز کی لذت سے آشنا بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم "پھلوں کا بادشاہ" کہتے ہیں۔ " انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستانی مینگوز ترکی بھی بھلا کسی رکاوٹ کے برآمد ہونا شروع ہو جائیں گےکیونکہ ترکی اور پاکستان کے تجارتی حلقوں نے مینگوز کی برآمدات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا پانچواں بڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

ترک پارلیمنٹ میں پاک ترک پارلیمانی دوست گروپ کے سابق چئیرمین  مہمت بالتا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  میں کئی  بار پاکستان کا دور کرچکا ہوں اور ترکی اور پاکستان کے تعلقات کے کس قدر   قریبی اور گہرے ہونے کا  خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ  کرچکا ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات مینگو  کی طرح  میٹھاس سے بھر پور ہیں جس کی وجہ دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے کو دل کی گہرائیوں سے چاہنا ہے۔  ان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید  پھلتا اور پھولتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں  کیونکہ دنیا میں ان دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی کہیں اور کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔  

اس موقع پر   پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر برہان قایا ترک  نےٹی  آر ٹی کی اردو سروس کو بیان  دیتے ہوئے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ    پاکستانی آم دنیا میں اپنی لذت اور ذائقے  کے لحاظ سے دنیا میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ پاکستان کے آموں کی لذت پاک ترک تعلقات میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ انقرہ میں  ہر سال مینگو فیسٹویل منعقد کیے جانے سے   ترک باشندوں کو بھی مینگو کی لذت سے  روشناس کروانے کا موقع میسر آرہا ہے  اور  وہ دن دور نہیں جب ترکی میں بھی مینگو صفِ اول کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہوگا۔

ترکی کے شہر  شانلی عرفہ سے رکن پارلیمنٹ   پروفیسر  ڈاکٹر   عبدالکریم   گیوک  اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ  وہ سفیر پاکستان کی جانب سے ان کو مدعو  کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں۔ میں گشتہ دو سالوں سے اس تقریب میں باقاعدگی  سے شرکت کررہا ہوں،  پاکستانی  مینگوز  کی  لزت پاک ترک  تعلقات  کی لذت جیسی  میٹھی ہے۔  دونوں  ممالک کے درمیان بڑے گہرے تعلقات   موجود ہیں جن میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ مینگو فیسٹویل  دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے کے قریب  لانے کا بھی وسیلہ ہے ۔

 تقریب  کے اختتام پر مینگو فیسٹویل میں شرکت کرنے والے افراد کو درمیان مینگو کا تحفہ دینے کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی اور قرعہ  نکلنے والے افراد کو  مینگو کی پیٹی تحفے کے طور پر دی گئی اور اس کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

 



متعللقہ خبریں