دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب

سفیرِ پاکستان: اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد  رکھی  گئی تھی ،   یہ ملک آزادی  کے الم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا

1169249
دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آج 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں  ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سفارتخانہ  پاکستان کے افسران اور کارکنان کے علاوہ انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، ترک مہمانوں اور مقامی میڈیا نے شرکت کی۔

 تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی ہمراہی میں سفیر پاکستان جناب محمد سائرس سجاد قاضی نے چاند ستارے والے پرچم کوبلند کیا۔ حاضرین نے قومی ترانہ  پڑھتے ہوئے اپنے وطن کے اس  اہم موقع کو دلی طور پر محسوس کیا۔

 چارج ڈی افیئرز سید علی اسد گیلانی نے صدر پاکستان  عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغامات کو پڑھ کر سنایا۔

 

 

 

بعدازاں سفیرِ پاکستان نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع کی مناسبت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد  رکھی  گئی تھی ،   یہ ملک آزادی  کے علم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔ خوشحالی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی اور یہ عالمی سطح پر اپنے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دیتا رہے گا۔

 انقرہ میں پاکستانی ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے طلبہ و طالبات قومی ترانے گاتے ہوئے پاکستان کی یاد تازہ کرائی۔

 

 

خوشی کی یہ تقریب مہمانوں کو ظہرانے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی۔

 سفیر پاکستان سجاد قاضی  اور ان کی اہلیہ شازہ  سائرس نے ٹی آرٹی اردو سروس کے نمائندے کو یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی دیے۔

https://www.trt.net.tr/urdu/video/pkhstn/bygm-sfyri-pkhstn-shzh-sy-rs

 



متعللقہ خبریں