ترکی اورپاکستان کے تعلقات میں تمام ہی شعبوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے: سفیر پاکستان

سفیر پاکستان جناب سہیل محمود نے  یومِ پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی قوم  آج کا دن بڑے جوش و خروش  سے منا رہی ہے۔سفیر پاکستان   کے خطاب    کے لیے کلک کیجیے

697632
ترکی اورپاکستان کے تعلقات میں تمام ہی شعبوں میں بڑی تیزی سے اضافہ  ہو رہا ہے:  سفیر پاکستان

آج ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں  یومِ پاکستان کے موقع پر  یومِ پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا  ۔ اس تقریب میں   سفارتخانہ پاکستان  کے سفارت کاروں ، سٹاف اور بڑی تعداد میں انقرہ  میں مقیم  پاکستانی باشندوں  نے شرکت کی۔

اس موقع پر  سفیر پاکستان جناب سہیل محمود نے  یومِ پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی قوم  آج کا دن بڑے جوش و خروش  سے منا رہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ قوم اس عزم کا بھی اظہار کررہی ہے کہ  اس مملکتِ خداداد کو دائم  شادو  آباد رکھنے  میں کسی   بھی سعی  سے گریز نہیں  کریں گے۔  پاکستان  لا تعداد قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس  کی آزادی اور حریت پر ہم کبھی  آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سفیر پاکستان   کے خطاب    کے لیے کلک کیجیے۔



متعللقہ خبریں