انطالیہ میڈیا ٹریننگ میں شرکت کرنے والے جناب عامر منظور سے انٹرویو

ترکی کے سیاحتی صدر مقام انطالیہ میں منعقدہ میڈیا ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی غرض سے ترکی کا دورہ کرنے والے ہمارے نماَندے کے تاثرات سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ ملاحظہ فرمائیے

629657
انطالیہ میڈیا ٹریننگ میں شرکت کرنے والے جناب عامر منظور سے انٹرویو

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ  ماہ   بیس  تا تیس   نومبر     ترکی کے سیاحتی دارالحکومت   انطالیہ میں  چوتھی  بین الاقوامی  میڈیا  ٹریننگ پروگرام  کا اہتمام  کیا  گیا، جس  میں   دنیا بھر سے   140 سے زائد   میڈیا سے  منسلک    افراد  نے  شرکت کی۔

اس  پروگرام میں  ڈیجیٹل میڈیا لیکر   جدید    میڈیا   تک کے  مختلف  شعبہ جات کے حوالے سے  شرکاء کو  مفید معلومات سے آگاہی  کرائی گئی۔    جیسا کہ آپ کو بھی  علم ہے کہ   ٹی آرٹی    عالمی سطح پر   اس طرح  کی سرگرمیوں کا اہتمام  کرتا رہتا ہے تا کہ  خاصکر  مشرق وسطی،  اور جنوبی ایشیا  کے ممالک کے اخباری نمائندوں اور صحافیوں کو  متعلقہ جدید   ٹیکنالوجی   سے   روشناس کراتے ہوئے  انہیں    دنیا کے ساتھ چلنے کا موقع  ملے۔

ہمیشہ کی طرح پاکستان  سے بھی تین   افراد  نے  اس ٹریننگ میں  شرکت کی،  جن میں  سے ایک  ایڈووکیٹ  عامر منظور  تھے۔ آپ نے   اپنے دورہ ترکی کے دوران  انقرہ میں ہمارے مرکزی دفتر اور صدائے ترکی  کی اردو   سروس کا بھی دورہ  کیا۔  ہم  اس موقع کو  کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرتے ہوئے  آپ پیارے  دوستوں  تک پہنچا رہے  ہیں۔

عامر منظور صاحب سے  ہمارے نمائندے عمران اُپل کا انٹرویو دیکھنے   کے لیے ویڈیو پر کلک کیجیے۔



متعللقہ خبریں