ترکی کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا ایک اعزاز ہے: عمر فاروق

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ترکی میں ان کو جو محبت اور چاہت ملتی ہے شائد ہی پاکستانی طلبا کو ایسی محبت اور چاہت کسی اور ملک میں ملتی ہو۔ عمر فاروق سے تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے

296974
ترکی کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا ایک اعزاز ہے: عمر فاروق

پاکستانی طلبا ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کو اپنے لیے ایک اعزا زسمجھتے ہیں۔ترکی اور پاکستان کے درمیان گہری محبت نے طلبا کو ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کی جانب مائل کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار کوجہ ایلی یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی امور کے طالبِ علم جناب عمر فاروق نے
ٹی آر ٹی کی اُردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ترکی میں ان کو جو محبت اور چاہت ملتی ہے شائد ہی پاکستانی طلبا کو ایسی محبت اور چاہت کسی اور ملک میں ملتی ہو۔ اس لیے ہم پاکستانی طلبا جو غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے کہیں گے کہ وہ کسی ایسے ملک میں تعلیم حاصل کرنے جہاں پر ان کے ساتھ اچھا برتاو نہ کیا جاتا ہو کی بجائے اگر ترکی میں تعلیم حاصل کریں تو ان کے کامیابی کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ترک باشندوں کا رویہ پاکستانیوں کے ساتھ بہت ہی اچھا اور قابلِ ستائش ہے ۔
عمر فاروق سے تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں