ترکی اور پاکستان کے تعلقات فولاد کی طرح مضبوط ہیں: عصمت یلماز

ترکی کے وزیر ِ قومی دفاع عصمت یلماز نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات فولاد کی طرح مضبوط ہیں۔ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ان تعلقات میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوگی بلکہ ان تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہی ہوتا جائے گا۔ وزیر قومی دفاع عصمت یلماز کے انٹرویو اور تقریب کے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے۔

160957

چودہ اکتوبر بروز منگل انقرہ کے ایک خوب صورت ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترکی کے وزیر قومی دفاع ، اراکین پارلیمنٹ ، سول اور فوجی حکام کے علاوہ غیر ملکی فوجی اتاشیوں اور انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ ترکی وزیر قومی دفاع عصمت یلماز نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے پاک ترک دوستی کے حوالے سے اہم پیغامات دیے۔
ترکی کے وزیر ِ قومی دفاع عصمت یلماز نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات فولاد کی طرح مضبوط ہیں۔ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ان تعلقات میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوگی بلکہ ان تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہی ہوتا جائے گا۔ وزیر قومی دفاع عصمت یلماز کے انٹرویو اور تقریب کے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں