پاکستان ڈائری- ماہ رمضان اور ہم سب

اس بار رمضان میں عبادت تو کی لیکن سحری افطاری میں وہ اہتمام نہیں کیا جو ارشد کی موجودگی میں ہوتا تھا۔ وہ گھر میں باعث رونق ہوتے تھے اور انکے لئے بہت سے پکوان بنائے جاتے تھے ۔ وہ دسترخوان کو وسیع دیکھ کر بہت خوش تھے

2124683
پاکستان ڈائری-  ماہ رمضان  اور ہم سب

پاکستان ڈائری - ماہ رمضان اور ہم سب

اس بار بھی نیکیوں اور رحمتوں کا مہینہ آیا اور اتنی جلدی ہم سے رخصت بھی لے کر جارہا ہے۔ اس بار رمضان میں عبادت تو کی لیکن سحری افطاری میں وہ اہتمام نہیں کیا جو ارشد کی موجودگی میں ہوتا تھا۔ وہ گھر میں باعث رونق ہوتے تھے اور انکے لئے بہت سے پکوان بنائے جاتے تھے ۔ وہ دسترخوان کو وسیع دیکھ کر بہت خوش تھے اور انکی میزبانی آپ مثال آپ تھی۔ میں قرآن کلاس میں ہوتی تھی اور ساتھ انکے کام بھی کررہی ہوتی تھی۔ وہ مجھے کہتے آرام سے کلاس لو کام بھی ساتھ ہوجائیں گے۔ ان کے جانے سے گھر بہت سونا ہے۔ عید کی بھی کویی تیاری نہیں کی۔

بس اپنے آپ کوعبادت میں مصروف رکھا۔قاضی حسین احمد کی بیٹی سمیحہ راحیل قاضی رات کے وقت کلاس لیتی ہیں ہم ماشاءاللہ چار سال سے قرآن کلاس کا حصہ ہیں اور ایک خاندان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ارشد شریف بھی اکثر میرے ساتھ کلاس سن رہے ہوتے تھے۔اب میں کلاس اکیلے لیتی ہو اور دین کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہو۔ اس بار تو میں افطاریاں بھی نہیں کی نا ہی خود کہیں گئ اس بار بہت علالت دیکھی اور اب بھی طبعیت ناساز ہے۔ بس اللہ ہم پر رحم فرمائے اور اس ملک کے بھی حالات ٹھیک کردے۔ اکتوبر 22  کے بعد سے میں دکھوں غموں کی وجہ سے بیمار ہو۔

۔ میں جب بھی روتی ہو میں قرآن پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ اپنے آپ کو بار بار کہتی ہوں اللہ صبر کرنے والو کے ساتھ ہے سب سے کہتی ہوں میرے صبر کے لئے دعا کریں۔ غم انسان کو بوڑھا کردیتے ہیں میں اب کوشش کرتی ہوں کسی کے سامنے نا رو لیکن اللہ کے سامنے بہت روتی ہوں ان سے ارشد کے لے جنت اور اپنے صبر مانگتی ہوِں۔ میرے اردگرد بہت نیک لوگ موجود ہیں ان کے لئے دعا کرتی ہوں اپنےوالدین کے لئے دعا کرتی ہوں ان تمام لوگوں کے لئے دعائیں کی جو مشکل کی گاڑی میں میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا تھا میں اکیلی رہ گئ لیکن میرے ساتھ میرا خاندان ہے میرا  قرآن خاندان ہے عوام ہیں سوشل میڈیا صارفین ہیں اور میرے ایڈیٹرز اور کولیگز نے بھی بہت ساتھ دیا تو اب میں خوف محسوس نہیں کرتی سب کی سپورٹ نے مجھے نئ ہمت دی ہے۔ 

رمضان کا مبارک مہینہ ہم سب کو نیکی کی تلقین کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ اسکی ہر ساعت قیمتی ہے اسکی قدر کریں، حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی پورے کریں۔ صدقہ دیں زکوت دیں خیرات کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ اب عید کی آمد ہے کوشش کریں کہ اپنے مال سے ان لوگوں کی مدد کریں جو مالی طور پر کمزور ہیں تاکہ وہ انکے بچے بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔



متعللقہ خبریں