ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 06

ارض روم کا اولتو اسٹون

2099077
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 06

ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ  کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک  ارض ورم اپنے "اولٹو اسٹون" کے لیے جانا جاتا ہے، جو خاص طور پر مالا اور زیورات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا نام اولتو  قصبے  سے پڑا ہے۔ اولتو سٹون جسے خطے میں " سیاہ عنبر" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس کو 2012 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا جو اولتو  ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر تھا۔

 اولٹو پتھر جونیپر درخت کے فوسلز زمین کے نیچے سخت ہونے کے نتیجے میں بنتا ہے۔ اولتو پتھر کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک بہت ہی نرم مادہ ہے جب اسے زمین سے نکالا جاتا ہے یہ اس نرمی کو برقرار رکھتا ہے جب تک کہ یہ ہوا کے سامنے نہیں آتا اور جب یہ ہوا کے رابطے میں آتا ہے تو سخت ہوجاتا ہے۔

ان خصوصیات کی وجہ سے اولٹو پتھر پر عمل کرنا آسان ہے لیکن جیسا کہ اس پر   کام  کیا جاتا ہےیہ ہوا کے رابطے سے سخت ہو جاتا ہے اور استعمال سے چمکتا ہے۔ یہ عام طور پر سیاہ، کبھی کبھی گہرا بھورا، شاذ و نادر ہی سرمئی اور سبز رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ اولٹو سٹون جسے کانوں میں گیلریاں کہلانے والی چھوٹی کانوں سے انسانی محنت سے بڑی مشکل سے نکالا جاتا ہے، عام طور پر تسبیح بنانے میں استعمال ہوتی ہے لیکن اس کی نازک ساخت کی وجہ سے اس کی پروسیسنگ میں سخت دستی مشقت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اولتو پتھر جسم کے ساتھ رابطے میں آنے پر منفی توانائی کو ختم کرکے تناؤ کو کم کرتا ہے، درد کم کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے اولتو پتھر کو متبادل ادویات کے میدان میں درد شقیقہ کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں